سیلینا گومز کو بڑا نقصان، ’بلاک آؤٹ’ مہم زور پکڑ گئی

سیلینا گومز کو بڑا نقصان، ’بلاک آؤٹ’ مہم زور پکڑ گئی

Selena Gomez suffers a major loss, ‘Blackout’ campaign gains momentum

انسٹاگرام پر 1 ملین فالوورز کم ہوگئے

امریکی اداکارہ اور گلوکارہ سیلینا گومز کو انسٹاگرام پر 1 ملین فالوورز کی کمی کی صورت میں بڑا نقصان اٹھانا پڑگیا۔

غزہ میں جاری اسرائیلی نسل کشی پر  خاموشی اختیار کرنے والی معروف شخصیات  کو سوشل میڈیا پر بلاک کرنے اور انہیں ان فالو کرنے کی مہم ’بلاک آؤٹ 2024  نے زور  پکڑ لیا۔

سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے والی اس بلاک آؤٹ مہم کا مقصد غزہ میں قتلِ عام اور اسرائیلی سفاکیت پر خاموش رہنے والی مشہور شخصیات کے اکاؤنٹس کو بلاک کرنا ہے۔

بلاک آؤٹ نامی یہ  مہم حال ہی میں  نیویارک کے میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹ میں منعقد ہونے والے فیشن کے سب سے بڑے ایونٹ ’میٹ گالا‘ کے اختتام کے بعد شروع ہوئی جس میں نامور فنکاروں نے غزہ کی حالات پر آنکھیں بند کرنے، خاموشی اختیار کرنے اور معصوم فلسطینیوں کے قتلِ عام پر بولنے کے بجائے فیشن کی دُنیا میں جلوے بکھیر کر خوب نام کمایا۔

بلاک ہونے والے فنکاروں میں امریکی اداکارہ و گلوکارہ سلینا گومز کا نام بھی شامل ہے جنہوں نے اس بلاک آؤٹ مہم میں انسٹاگرام پر  تقریبا 1 ملین فالوورز  جبکہ ایکس اکاؤنٹ پر تقریباً 1 لاکھ فالوورز کی کمی کا نقصان اٹھایا ہے۔

علاوہ ازیں  اس بلاک آؤٹ 2024‘ کی فہرست میں شامل ہونے والی ہائی پروفائل شخصیات میں ٹیلر سوئفٹ، جسٹن بیبر، سیلینا گومز، رئیلٹی ٹی وی اسٹار کم کارڈیشین، کائلی جینر، عالیہ بھٹ، زینڈیا، ملی سائرس، آریانا گرانڈے، پریانکا چوپڑا، ڈوجا کیٹ، لیزو، ڈیمی لوواٹو، نکی مناج، کانیے ویسٹ، ٹریوس اسکاٹ، کیٹی پیری، جو جونس، زیک ایفرون اور جسٹن ٹمبر لیک سمیت دیگر شامل ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ معروف شخصیات ناانصافی کے خلاف بولنے پر اپنی گلیمرس طرز زندگی کو ترجیح دیتے ہیں۔

if you need more information about this so please click here…

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *