مس یونیورس مقابلہ، سعودی ماڈل ‘رومی القحطانی’ کون؟

Who is the Saudi model ‘Rumy Al-Qahtani’ in the Miss Universe competition 2024?

سعودی عرب نے تاریخ ساز قدم اٹھالیا

سعودی عرب نے تارٰیخ میں پہلی بار عالمی مقابلہ حسن میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔

مس یونیورس 2024 کے مقابلے میں ماڈل رومی القحطانی عالمی سطح پر اسلامی ملک سعودی عرب کی پہلی بار نمائندگی کریں گی۔

27 سالہ ماڈل رومی القحطانی نے پیر کو انسٹاگرام پر شیئر کیا کہ وہ بین الاقوامی مقابلہ حسن میں ملک کی پہلی شریک ہوں گی۔

رومی نے انسٹاگرام پر لکھا کہ ’مس یونیورس مقابلے میں سعودی عرب کی یہ پہلی شرکت ہے۔’

عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق رومی القحطانی کا کہنا تھا کہ ‘میری شراکت عالمی ثقافتوں کے بارے میں جاننا اور اپنی مستند سعودی ثقافت اور ورثے کو دنیا تک پہنچانا ہے۔’

ماڈل رومی القحطانی کون ہے؟

link insta:

https://www.instagram.com/rumy_alqahtani/?utm_source=ig_embed&ig_rid=4ae0b992-af76-4a14-96fe-bf7ed666e820

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سے تعلق رکھنے والی رومی القحطانی عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کے لیے جانی جاتی ہیں جس میں ان کی چند عرصہ قبل ملائیشیا میں منعقدہ مس اور مسز گلوبل ایشین میں شرکت بھی شامل ہے۔

مس سعودی عرب کا تاج پہننے کے علاوہ ، وہ مس مڈل ایسٹ (سعودی عرب) ، مس عرب ورلڈ پیس 2021 ، اور مس ویمن (سعودی عرب) کے ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *