درفشاں سلیم کے ساتھ مداح کی قابل اعتراض حرکت

قابل اعتراض حرکت

durefishan in trouble

بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل عشق مرشد سے شہرت کی بلندیوں کو چھو لینے والی اداکارہ درِ فشاں سلیم کے ساتھ مداح کی قابل اعتراض حرکت کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

تین مئی کی شب ہم ٹی وی پر نشر ہونے والی ’عشق مرشد‘ کی آخری قسط سینما گھروں میں دکھائی گئی تھی۔

آخری قسط کی اسکریننگ میں ہیروئن شبرا اور ہیرو شاہ میر کا کردار ادا کرنے والے درفشاں اور بلال عباس نے بھی ڈرامے کے دیگر اداکاروں کے ہمراہ شرکت کی۔


اسکریننگ کی یہ تقریب پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں منعقد ہوئی تھی جس میں مداحوں کی بڑی تعداد بھی شریک تھی۔

ڈرامے کی آخری قسط کی اسکریننگ کے موقع پر درفشاں سلیم اور بلال عباس مداحوں کے ساتھ گھل مل گئے اور ان کے ساتھ سیلفیاں اور ویڈیوز بھی بنواتےرہے۔

اس موقع کی ایک وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ڈرامے کی اسکریننگ کے لیے ہال میں داخل ہوتے ہوئے ایک خاتون نے اچانک اپنا موبائل تھامے اداکارہ کے پاس آنے کی کوشش کی۔

اداکارہ کے ساتھ سیکیورٹی پر موجود افراد خاتون کو دور کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو درِ فشاں انہیں روک دیتی ہیں اور خاتون کے ساتھ سیلفی بنواتی ہیں۔

پر خاتون مداح نے صرف سیلفی بنوانے پر ہی بس نہیں کیا بلکہ سیلفی بناتے ہیں اداکارہ کے گال پر بوسہ دےدیا جس سے اداکارہ حیران و پریشان رہ گئیں اور فوری طور پر خود کو سنبھالتے ہوئے وہاں سے تیزی سے گزر گئیں۔

خاتون مداح کی جانب سے اداکارہ کو گال پر بوسہ دینے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے شروع کردیے۔

بعض افراد نے خاتون مداح کی حرکت کو ان کی محبت قرار دیا تو بعض نے کہا کہ خاتون کو ایسا نہیں کرنا چاہئیے تھا

if you need more information about this os please click here…

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *