پاکستانی کرکٹرز کی پریکٹس سوشل میڈیا پر مذاق بن گئی

The practice of Pakistani cricketers became a joke on social media

عوام پاکستانی کھلاڑیوں کی پریکٹس کرنے کے انداز سے نالاں۔

قومی کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ہارنے کے بعد  پریکٹس سیشن کی ویڈیو مذاق بن گئی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ میں کارکردگی انتہائی بری رہی تھی۔

 قومی ٹیم میگا ٹورنامنٹ میں صرف 3 میچز کی ہی مہمان ثابت ہوئی تھی، تین میچز میں سے اسے 2 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ ایک میں بمشکل فتح نصیب ہوئی تھی۔

اس طرح کی کارکردگی کے بعد قومی ٹیم کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے جس میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ چند ایک کرکٹر کیچز پکڑنے کی مہارت حاصل کر رہے ہیں۔

https://www.instagram.com/geonewsdottv/?utm_source=ig_embed&ig_rid=d6e71284-e88c-463a-8477-20170202d51e

مذکورہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امام الحق اور سعود شکیل سمیت دیگر کرکٹرز پھٹے پرانے گدوں پر ڈائیو مار کر کیچز پکڑنے کی کوشش کر رہے ہیں، ٹریننگ سیشن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ قومی کرکٹرز بہت ہی خوبصورتی کیساتھ اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

لیکن جیسے ہی یہ ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنی ہے تب سے ہی عوام کی جانب سے شدید قسم کا ردِ عمل دیکھنے کو مل رہا ہے۔

ڈاکٹر فہیم نامی صارف کہتے ہیں کہ میچ میں بھی انہیں میٹرس رکھ کر دیا کرو ، یہ تو غلط بات ہے یوں ہمارے کھلاڑی کیسے پرفارم کر پائیں گے۔

حرا کہتی ہیں کہ تو جہاں میٹرس نہیں ہوگا وہاں کیچ بھی نہیں ہوگا۔

ایک صارف کہتے ہیں کہ نیا گدا تو بازار سے 30 ہزار روپے کا ملتا ہے ، انہیں اسی پر پریکٹس کرنے دیں یوں ان پر پیسے ضائع کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔

ذوہیب کہتے ہیں کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم ہی ختم کر دینی چاہیے اور ان کے جو پیسے سیو کیے ہوں بورڈ نے وہ آئی ایم ایف کو دے دینے چاہیے۔

if you need more information about this so please click here…

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *