بابر نے اعظم خان کو گینڈا کہا یا کچھ اور؟ صارفین تقسیم

بابر نے اعظم خان کو گینڈا کہا

Babur called Azam Khan a rhinoceros or something else? Consumer distribution

کچھ نے بابر کو ایسے الفاظ استعمال کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

دنیائے کرکٹ میں ٹی20 فارمیٹ کے ورلڈ کپ کا آغاز امریکا میں ہوچکا ہے۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم بھی ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے امریکا کی ریاست ٹیکساس پہنچ چکی ہے جہاں اس کا پہلا میچ میزبان امریکا کے خلاف 6 جون کو ہوگا۔

قومی ٹیم میچ کی تیاریوں کے لیے پریکٹس سیشن میں مصروف ہے، ایسے ہی ایک پریکٹس سیشن کی سامنے آنے والی ویڈیو تنازع کا باعث بن گئی۔

پاکستانی ٹیم اتوار کے روز ڈیلاس میں پریکٹس سیشن کے دوران فٹ بال کھیل رہی تھی جس میں کپتان بابر اعظم نے ایک آواز لگائی جس پر انہیں تنقید کا سامنا ہے۔

وائرل ویڈیو میں سنا جاسکتا ہےکہ بابر اعظم فٹ بال کے انتظار میں کھڑے اعظم خان کے بارے میں کچھ الفاظ ادا کرتے ہیں جس کے بارے میں سوشل میڈیا صارفین کی رائے منقسم ہے۔ 

کچھ صارفین کہہ رہے ہیں کہ بابر  نے اعظم خان کو ’گینڈا‘ کہہ کر مخاطب کیا ہے جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ بابر اعظم نے ’گینڈا‘ نہیں بلکہ ’کینڈا‘ کہا ہے جو پنجابی زبان کا لفظ ہے۔

تاہم کچھ کا کہنا تھا کہ بابر نے کیا کہا یہ ویڈیو سے واضح نہیں ہورہا۔

ڈیوائن سمردھی نامی ایکس صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’کچھ سمجھ نہیں آرہا کلیئر بولا کیا ہے اس نے‘۔

ایک اور ایکس ہینڈل نے کمنٹ کیا کہ ’یہ واضح نہیں کہ بابر اعظم نے یہ الفاظ اعظم خان کو کہے ہیں اس لیے جھوٹ پھیلانا بند کرو‘۔

ایک ایکس صارف کا کہنا تھا کہ’وہ گینڈا نہیں بلکہ کینڈا کہہ رہا ہے لوگوں کو بس بات چاہیے ہوتی ہے ٹرول کرنے کے لیے‘۔

حسن نے کہا کہ ’ایک کپتان دیگر ٹیم ممبرز کے سامنے ایک رکن کو یہ لفظ کہہ رہا ہے اسے کپتان بننے کا کوئی حق نہیں‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اعظم خان سچ کہتا تھا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم میں کسی نے مجھے اعتماد نہیں دیا اور لیگ میں غیر ملکی کوچز نے مجھے سراہا‘۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بابر اعظم نے قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل کو ’چھوٹا ڈان‘ کہا تھا جس پر سعود شکیل نے کہا کہ یہ بابراعظم کا پیار ہے کہ وہ مجھے ’چھوٹا ڈان‘ کہتے ہیں۔

اس کے علاوہ قومی ٹیم کے سینیئر کھلاڑی افتخار احمد کو چاچا کا لقب دینے والے بھی بابر اعظم تھے جس کے بعد وہ افتخار چاچا کے نام سے ہی مشہور ہوگئے تھے۔

if you need more information about this so please click here…

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *