جھانوی کپور کی کم عمری میں نازیبا تصاویر وائرل

جھانوی کپور کی کم عمری میں نازیبا تصاویر وائرل

Janhvi Kapoor’s bold photos go viral at a young age.

نازیبا مواد والی سائٹس پر جھانوی کی تصاویر جب وائرل ہوئیں؟

بھارتی اداکارہ جھانوی کپور نے بے حد کم عمری میں اپنی تصاویر کو نازیبا مواد والی سائٹس پر وائرل ہونے کا انکشاف کردیا۔

آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بڑی بیٹی جھانوی کپور نے  سال 2018 میں فلم ‘دھڑک’ سے بالی وڈ کی دنیا میں قدم رکھا جس میں انکے ساتھ اداکار شاہد کپور کے بھائی ایشان کھتر بطور ہیرو جلوہ گر ہوئے۔

جھانوی کپور اکثر و بیشتر اپنی دلچسپ باتوں کے سبب سوشل میڈیا پر چرچوں کا حصہ بنتی ہیں لیکن ان دنوں اداکارہ کی بھارتی فلمساز کرن جوہر کے ساتھ چِٹ چیٹ کی ایک ویڈیو کلپ زیرِگردش ہے جس میں وہ بچپن میں پیش آنے والے واقعہ سے متعلق بتایا۔

کرن جوہر نے جھانوی کپور سے پوچھا کہ ‘معروف شخصیت ہونے کی وجہ سے آپ کو کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا؟’

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ‘جب میں 12 یا 13 سال کی تھی تو والدہ کے ساتھ ایک ایونٹ پر گئی جہاں پاپارازی نے میری تصاویر لیں اور سوشل میڈیا پر ساری تصاویر وائرل کردی گئیں’۔

جھانوی کپور نے بتایا کہ ‘ انہوں نے اپنی وائرل تصاویر ایسی سائٹس پر بھی دیکھیں جو نازیبا مواد والی سائٹس کہلاتی ہیں’۔

جھانوی کپور کا کہنا تھا کہ ‘ انکو اپنے اسکول میں بھی تمسخر کا نشانہ بنایا گیا، اسکول کے لڑکے ان تصاویر کو دیکھ کر ہنستے اور مذاق اڑاتے تھے’۔

if you need more information about this so please click here…

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *