تصاویر، ترپتی دمری کی گلیمرس لُک کے چرچے

Pictures, talks about Tripathi Dumri’s glamorous look

اداکارہ نے ٹریلر لانچ کی تقریب میں تہلکہ مچادیا

جب بات بولڈ فیشن کی ہو تو بالی وڈ اداکارہ  ترپتی دمری ایک ایسا نام ہیں جو بولڈ اسٹائل  اور فلمیں دونوں کی  بہترین ترجمان ہیں۔

‘نیشنل کرش آف انڈیا‘ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے والی اداکارہ ترپتی دمری کی جانب سے اپنی آنے والی فلم ‘بیڈ نیوز ‘کے ٹریلر لانچ ایونٹ میں شرکت سے پہلے کیپچر کی جانے والی اپنی  تصاویر جوں ہی انسٹاگرام کی زینت بنائیں مداح اداکارہ کے گرویدہ ہوگئے۔

سیاہ باڈی کون ڈریس کے ساتھ گولڈن ایئر رنگز پہن کر اداکارہ نے اپنا لک بلیک ہیلز اور ہینڈ بیگ کے ساتھ مکمل کیا۔

اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام  پر رنگین کے علاوہ مونوکروم یعنی سیاہ و سفید تصاویر بھی پوسٹ کیں۔

پوسٹ  کے کمنٹ سیکشن میں مداح فلم ‘اینیمل‘ سے پذیرائی حاصل کرنے والی اداکارہ ترپتی کی خوبصورتی کی تعریفوں کے پُل باندھتے نظر آرہے ہیں۔

اداکارہ کی تصاویر پر ایک نظر ڈالیں

If you need more information about this so please click here…

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *