امریکی گلوکارہ سیلینا گومز کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ ، وجہ کیا؟

امریکی گلوکارہ سیلینا گومز کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ ، وجہ کیا؟

امریکی معروف گلوکارہ و اداکارہ سیلینا گومز نے اسرائیل فلسطین جنگ کے دوران اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

7  اکتوبر سے جاری اسرائیل فلسطین جنگ میں جہاں ہزاروں افراد موت کی نیند سوگئے وہیں سوشل میڈیا پر بھی اپنی نوعیت کی ایک مختلف جنگ چھڑتی نظر آرہی ہے۔

430 ملین سبسکرائبرز  رکھنے والی اداکارہ سیلینا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری اپڈیٹ کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ‘میں سوشل میڈیا سے وقفہ لے رہی ہوں’۔

گلوکارہ کا کہنا تھا کہ،’میں اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی ڈیلیٹ کر رہی ہوں،میرا کام ہو گیا یہاں  جو کچھ ہو رہا ہے میں اس کی حمایت نہیں کرتی ۔’

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ‘میرے سوشل میڈیا سے وقفہ لینے کہ وجہ آس پاس کا ماحول ہے کیونکہ دنیا میں ہونے والی ہر طرح کی ہولناکی، نفرت، تشدد اور دہشت گردی کو دیکھ کر میرا دل ٹوٹ جاتا ہے۔’

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر مسلسل بم باری کی جارہی ہے، خونریزی اور نسل کشی میں میں اب تک 9 ہزار 300 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

if you need more information about this so please click here…

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *