خطروں کے کھلاڑی 14 کے سب سے مہنگے کھلاڑی کون؟

Who is the most expensive contestant of Khatron Ke Khiladi 14?

بھارتی شو خطروں کے کھلاڑی سیزن 14 میں شرکت کرنے والے تمام امیدواروں میں سے وہ 3 امیدوار کون ہیں جنہیں سب سے زیادہ معاوضہ دیا جائے گا؟

بھارتی ویب سائٹ ‘ٹائمز ناؤ ‘کی رپورٹ کے مطابق جن 3خوش نصیبوں کو سب سے زیادہ معاوضہ ملے گا وہ ٹی وی شوز کے جانے مانے چہرے ہیں اور اس سے قبل رئیلٹی شوز کی زینت بن چکے ہیں۔

ان امیدواروں میں سب سے پہلا نام عاصم ریاض کا ہے،پھر شالین بھونت اور آخری نام ابھیشیک کمار کا ہے۔

یاد رہے کہ عاصم ریاض بگ باس سیزن 13کے اور ابھیشیک کمار سیزن 17 کے رنر اپ ہیں جبکہ شالین بھونت بگ باس 16 کے امیدوار ہیں۔اب بات کرتے ہیں ان سب کو ملنے والے معاوضے کے بارے میں۔

عاصم ریاض:

اداکار و ماڈل عاصم ریاض کو شہرت بگ باس سیزن 13 سے حاصل ہوئی جہاں یہ شو کا فائنل تو نہیں جیت سکے تھے پر لوگوں کے دلوں میں جگہ بنانے میں کامیاب ضرور ہو گئے تھے۔ اب خطروں کے کھلاڑی سیزن 14 کیلئے انہیں 15 سے 20 لاکھ روپے ایک ہفتے کے دیے جائیں گے۔

_اس شو کا حصہ بنتے وقت عاصم کا کہنا تھا کہ میں اپنے مداحوں کو یہ دکھانا چاہتا ہوں کہ میں کس قدر بہادر ہوں، مجھ میں برداشت کتنی ہے

شالین بھونت:

بھارتی ڈراموں کے اداکار و بگ باس سیزن 16کے امیدوار شالین کو خطروں کے کھلاڑی کا حصہ بننے کے بعد ایک ہفتے کے 15 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

ابھیشیک کمار:

بگ باس سیزن 17 کے بعد عوام کے دلوں میں بسنے والے ابھیشیک کمار کو بطور معاوضہ 8 سے 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ اس میں شرکت کرنے کا مقصد بتاتے ہوئے ابھیشیک نے کہا کہ اس شو کے بعد مجھ میں اتنی طاقت وہمت ہو گی کہ جو مجھے اونچائی سے ڈر لگتا ہے وہ ختم ہو جائے گا کیونکہ اس میں اسٹنٹس کرنے پڑتے ہیں اور پھر کوشش یہ بھی ہو گی کہ جس طرح بگ باس میں ، میں ٹرافی نہیں جیت سکا تھا اب کی مرتبہ گھر ٹرافی کیساتھ لوٹوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات پریس کے سامنے شو انتظامیہ نے ان تمام امیدواروں کو پیش کیا جو اس شو میں شرکت کرنے والے ہیں پر ان میں عاصم ریاض شامل نہیں تھے۔

if you learn more about asim reyaz so please click here

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *